10 مارچ 2014 - 20:30
جنیوا سمجھوتے کے دائرے میں پابندیاں مکمل ختم ہوجائیں گی

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ جنیوا سمجھوتے کے دائرے میں ایران کے خلاف غیر منصفانہ پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق "سید عباس عراقچی" نے  جنیوا کے مشترکہ اقدامات منجملہ خاص ملکوں کے حوالے سے برآمدات و درآمدات کے لئے تھران کو مجبور کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے طریقے کار سے مربوط بعض خبروں کے حوالے سے کہا کہ ایران کی تجارت پر گذشتہ برسوں میں غیر منصفانہ پابندیوں کی بنیاد پر کچھ محدودیت مسلط کی گئی اور جنیوا سمجھوتے کے دائرے میں یہ پابندیاں ختم ہوجائینگی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ جنیوا کے مشترکہ اقدامات کے پروگرام کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران پر اپنی ضرورت کے سامان کے حصول کے لئے کسی خاص ممالک یا کمپنی سے خرید و فروش کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی محدودیت نہیں ہے اور ایران اپنے تجارتی فریق کے انتخاب میں آزاد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲